جو لوگ اپنا گھر خریدنا چاہتے ہیں، ان کے لیے اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سستے مکانوں کے قرضے کے لئےحکومت کی مارک اپ پالیسی کا اعلان کر دیا۔ حکومت عوام کو سستے مکانات کی تعمیر اور خریداری کے لئے مارک اپ فراہم کرے گی۔
یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ مکان خریدنے والوں کو سستے مارک اپ ریٹ پر قرضے مل سکیں گے، یہ سہولت اسٹیٹ بینک کےانتظامی تعاون کےساتھ فراہم کی جائے گی۔ یہ سہولت تمام بینکوں کے ذریعے دستیاب ہوگی۔
خیال رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مائیکرو انٹر پرائز قرضوں اور ہاؤسنگ فنانس کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی ہے، جبکہ عام قرضوں کی بھی حد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کردی ہے۔
قرضہ لینے والوں کی سالانہ آمدنی اب 12 لاکھ اور 15 لاکھ روپے ہونی چاہئے۔ گھریلو یا ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سونا گروی رکھوا کر قرضہ لینے کی حد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے 10 سال میں قرضوں پر مارک اپ ادائیگی کے لئے 33 ارب روپے مقرر کیے ہیں۔