ڈالر سستا ہوگیا! 5 ماہ بعد قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

image

انٹر بینک میں آج ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک مارکیٹ ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 163 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث اس وقت ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

تاہم اسٹاک مارکیٹ سے بھی آج کاروباری افراد کے لئے خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 144 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس 389 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 533 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تاہم اس میں معمولی کمی ہوئی اور انڈیکس 285 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اس وقت 40 ہزار 429 پوائنٹس پر آ چکا ہے۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.