جج عدالت میں صرف لکڑی کا ہتھوڑا ہی کیوں استعمال کرتے ہیں؟

image

عدالت میں ججز سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنا دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ لکڑی سے بنے ایک ہتھوڑے کو زور سے مار کر آرڈر آرڈر کہتے ہیں اور یوں فیصلہ قلمبند ہو جاتا ہے اور کسی کی مجال نہیں ہوتی اس فیصلے کے خلاف بولنے کی۔
کبھی آپ نے اس بات پر غور کیا ہے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی لکڑی سے بنے ہتھوڑے کو پہی استعمال کیا جاتا ہے آخر اس کو استعمال کرنے کی وجہ کیا ہے ؟ کیا اس کے پیچھے بھی کوئی سائنس ہے یا خفیہ راز۔

وجہ:

لکڑی سے بنے اس ہتھوڑے کو مارنے کی کئی وجوہات ہیں، یہ انگریزوں کے دور سے استعمال ہوتا آیا ہے ۔ اس کا آغاز انگلینڈ کی ایک عدالت میں ہوا جہاں کرائے دار اور مالک مکان زور زور سے لڑ رہے ہوتے تھے اور جج کو عدالت کا ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنا ہوتا تھا جسکی وجہ سے وہ لکڑٰی کی ٹیبل کو زور زور سے بجاتے تھے اور بعد ازاں اسی کی مشابہت سے ایک لکڑی کا ہتھوڑا اور ٹیبل بنائی گئی جس کے بعد دنیا بھر کی تمام عدالتوں میں نظم و ضبط کو قائم رکھنے اور جج کی بات پر توجہ دینے کے لئے لکڑی کا ہتھوڑا استعمال کیا جانے لگا۔

About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.