موبی لنک جیز کا اسلام آباد آفس سیل کردیا گیا

image
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے موبائل نیٹ ورک موبی لنک کوبھی ڈیفالٹر قرار دے کر اس کا آفس سیل کردیا گیا ہے۔ موبی لنک جیز پر الزام ہے کہ اس نے 25ارب روپے سے زائد کی ٹیکس کی رقم ادا نہیں کی۔ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو احمد شکیل بابر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 اور سیکشن 48 آف دی سیلز ٹیکس
ایکٹ 1990 کے تحت پاکستانموبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے آفس کو سیل کردیا ہے، حکم کی عدم تعمیل یا انحراف کو انکم ٹیکس اتھارٹی کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ کے مترادف سمجھا جائے گا اور انکم ٹیکس آرڈیننس انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 196 کے تحت جرمانے کی سزا یا ایک سال کی سزا بھی دی جا سکتی ہے یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔‎

دوسری جانب جاز کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاز نیٹ ورک قانون کی پاسداری کرنے والاایک ذمہ دار کاروباری ادارہ ہے۔ گذشتہ 25 سال کے عرصہ میں پاکستانی معیشت میں جاز نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں آج سہہ پہر ایف بی آر کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے۔ جازنے ہمیشہ ملکی ٹیکس قوانین کے مطابق اپنا واجب الادا ٹیکس ادا کیا ہے۔ ہم اپنی قانونی ذمہ داریوں کے دائرہ میں رہتے ہوئے اس نوٹس کا جائزہ لے رہے ہیں اوراس مسئلے کے جلد حل کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ترجمان جاز
About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.