ماما کا فخر! شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی دعا پڑھتے ہوئے خوبصورت ویڈیو وائرل

image

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا آئے روز سوشل میڈیا پر اپنے ننھے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ مختلف ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

بھارت کی معروف ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ والدہ کو دعا پڑھ کر سنا رہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ اذہان نے یہ دونوں دعائیں 5 دن کے عرصے میں سیکھی ہیں، ان میں انشا اللہ بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اذہان پر فخر ہے، اذہان نے سونے سے قبل کی دعا بھی یاد کرلی ہے۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہمیں بیشتر وقت سفر میں رہنا پڑتا ہے، اذہان سفر کی دعا بھی یاد کرچکا ہے، وہ مجھے ہر گزرتے دن حیران کردیتا ہے، اس کی یادداشت بہت اچھی ہے، ماشا اللہ۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے میچز دیکھنے کے لیے پیر کے روز پاکستان پہنچی ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts