پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان اور ڈیجیٹل کریئیٹر مریم نفیس حال ہی میں اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے عیسیٰ کا ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں انہوں نے اسے سانتا کلاؤس کے لباس میں ملبوس کیا۔ مریم نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا "Merry Christmas from tiny Santa"۔
تاہم اس پوسٹ پر مریم نفیس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی صارفین نے مریم کے اس اقدام پر سوال اٹھائے کہ کیا وہ اسلام میں کس طرح کے اقدار کی ترویج کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا یہ عام کرنا کہ کرسمس منانا اچھا عمل ہے ہم مسلمان ہیں اور میری کرسمس کہنا ہمارے لیے مناسب نہیں۔ جبکہ ایک اور نے کہا،یہ تعلیم یافتہ سیلیبریٹیز حقیقت میں ناخواندہ ہیں، اور مسلمانوں کے لیے کرسمس نہ منانے کی وجہ نہیں سمجھتیں۔
تنقید کے باوجود مریم نفیس کے فالوورز نے ویڈیو کی تعریف بھی کی اور اسے پیار بھرا لمحہ قرار دیا۔