نادیہ خان کی بیٹے کے ساتھ بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

image

معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں جہاں ان کی بیٹے اذان کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں رقص کی ویڈیو نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

حال ہی میں نادیہ خان ایک مہندی کی تقریب میں اپنے بیٹے اذان کے ہمراہ رقص کرتی نظر آئیں۔ اس موقع پر نادیہ خان نے نیلے رنگ کا مخملی فرشی شلوار سوٹ زیب تن کیا جبکہ ان کے بیٹے نے سیاہ شلوار قمیص کے ساتھ شال اوڑھ رکھی تھی۔ دونوں نے بھارتی گانے سینیوریتا پر رقص کیا جس کی ویڈیو نادیہ خان نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نادیہ خان کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے جانے لگے۔ متعدد صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر قومی معاملات پر سخت بیانات دیتی رہی ہیں لیکن خود ایک بھارتی گانے پر رقص کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا یہ تو بھارتی گانا ہے، آپ کی حب الوطنی کہاں گئی؟جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا جو دوسروں کو لیکچر دیتی تھیں آج خود بھارتی گانے پر ناچ رہی ہیں۔بعض صارفین نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے بھی سوالات اٹھائے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان حالیہ برسوں میں اپنی دوٹوک رائے، قومی جذبات کے اظہار اور ڈرامہ انڈسٹری پر تنقیدی بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US