کروناکےمثبت کیسزکی شرح 7.59 فیصد ہے،این سی اوسی

ہفتہ 5دسمبر کو این سی او سی نےبتایا ہے کہ پاکستان میں مجموعی ایکٹو کیسز کی تعداد 52 ہزار 359 ہوگئی ہے۔ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 41 ہزار 115 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض کرونا کوشکست دے چکے ہیں اور 337 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

این سی او سی کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ اب تک 3 ہزار 1 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہے۔2 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کےمطابق سب سے زیادہ کیس کا تناسب ایبٹ آباد میں 17.57 فیصد ہے۔راولپنڈی میں کیسز کی شرح 15.26 فیصد ہے۔کراچی میں مثبت کیسز کا تناسب 14.31 فیصد اور حیدر آباد میں 12.13 فیصد ہے۔ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کا تناسب 11.24 فیصد ہے۔

سندھ میں کیسز کی شرح 10.74 فیصد، بلوچستان 10.46اور خیبرپختونخوا میں 9.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں کیسز کا تناسب 5.27 فیصد، پنجاب 4.15 فیصد اور گلگت بلتستان میں 3.92 فیصد ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

71