شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی سونے کی قیمت میں اضافہ، ملک میں فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟

image

پاکستان میں شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت سو روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔

تاہم صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے سے 97 ہزار 350 روپے تک ہو گئی ہے۔

خیال رہے مارکیٹوں میں منگل کے روز ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ بھی ہوا ہے۔ آج ڈالر کی قدر ایک پیسہ بڑھ کر 160 روپے 39 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 160 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.