پاکستان کا کون سا شہر سیاحت کے لیے پسندیدہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا؟

پاکستان کی سیاحتی مقامات دنیا بھر میں مقبول، امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے تاریخی اہمیت دے دی۔

دنیا بھر میں پاکستان کے سیاحتی تشخص کا اعتراف کیا جانے لگا، امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے لاہور کو 2021 میں سیاحت کے لیے پسندیدہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

زندہ دلانے لاہور ان کی روایات سمیت لذیذ کھانوں اور خوبصورت لینڈ سکیپس کی بِنا پر لاہور کو دنیا کے ان 52 شہروں میں شامل کرلیا گیا ہے جو 2021 میں سیاحوں کے لیے پسندیدہ ترین جگہیں ہو سکتی ہیں۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں ان کے قارئین کی رائے پر مبنی فہرست شائع کی گئی ہے جس میں قارئین سے پوچھا گیا کہ 2020 کے تاریک سال میں دنیا کے کن شہروں نے انہیں متاثر کیا اور کس شہر نے انہیں سکون کے لمحات فراہم کیے؟

تاہم اخبار پڑھنے والے افراد نے شہروں کے بارے میں اپنی رائے بھیجی جس میں لاہور سمیت دنیا کے 52 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ یہ 52 شہر 2021 میں سیاحت کے حوالے سے پسندیدہ ترین جگہیں ہوں گی اور سیاح ان شہروں کی جانب زیادہ سے زیادہ رُخ کریں گے۔

امریکی جریدے نے لاہوریوں کی زندہ دلی، روایات، مہمان نوازی، لذیذ کھانے، سردیوں میں دھند کے پار سے چھلکتی روشنیوں کے نظارے، بادشاہی مسجد اور دیگر مغلیہ عمارتوں کو شہر کے حسن کا شاہکار قرار دیا ہے۔

وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ جاری کیا جس میں انہوں نے نیو یارک ٹائمز کا وہ آرٹیکل شئیر کیا جو کہ 2021 میں لوگوں کے قریب پسندیدہ ترین اور بے حد خوبصورت جگہیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ پُر رونق بازار اور خوبصورت تاریخی عمارتیں ہر کسی کو لاہور کی طرف کھینچ لاتی ہیں جبکہ پاکستان کے دیگر شہر بھی خطے میں سیاحت کے اعتبار سے ایک الگ اہمیت رکھتے ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

2335