تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق وزرائے تعلیم کا اجلاس کل ہوگا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس کل ہوگا۔

شفقت محمود نےسماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے پہلے کہ طلبہ اسکولوں میں آنا شروع کردیں اس سے پہلے کل (جمعہ کو) وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس ہوگا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ شدت سے یہ چاہتے ہیں کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رہے لیکن آخری فیصلہ صحت کی صورتحال کو دیکھ کر ہی لیا جائے گا کیونکہ طلبہ کی بھلائی ہمیشہ ان کی ترجیح رہے گی۔

خیال رہے کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تین مراحل میں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ شفقت محمود کے مطابق 18 جنوری کو نویں سے بارہویں جماعت، 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں کلاس اور یکم فروری سے یونیورسٹیز کھول دی جائیں گی۔

وزرائے تعلیم کی گزشتہ کانفرنس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے 14 یا 15 جنوری کو کورونا کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

18