کوکنگ آئل ، گھی اور چینی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ ہوگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خوردنی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کےلئے پریشانیوں کا باعث بنا ہو اہے۔ کوکنگ آئل کی فی لٹر قیمت میں 29روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب یہ قیمت 296روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پانچ لٹر آئل کا پیکٹ 1335روپے سے بڑھا کر 1480روپے کاکردیا گیا کمپنیوں نے گزشتہ روز درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا۔ جس کے بعد درجہ اول کے گھی کی قیمت 265 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔ بڑھائی گئی قیمتوں کا اطلاق آج ہی سے کردیا گیا ہے۔ادھر چینی کی قیمت بھی بڑ ھ کر 105روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

92