بائیڈن کی حلف برداری؛ یورپین یونین اور برطانیہ کا نیک خواہشات کا اظہار

ویب ڈیسک — برسلز میں یورپین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈر لییان نے کہا کہ ’’امریکی کیپیٹل میں یہ تقریب امریکی جمہوریت کی لچک کا ثبوت ہے اور اس بات کا بھی ثبوت کہ ایک بار پھر چار بھرپور برسوں کے لیے یورپ کا وائٹ ہاؤس میں ایک دوست ہو گا۔‘‘

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور حزب اختلاف کے رہنما کئیر سٹارمر نے صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بائیڈن کو کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی رہنما امریکہ کے ساتھ مل کر کثیر الجہتی تعاون، عالمی وبا کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ اور امن اور سلامتی کے معاملات پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

برطانیہ کے حزب اختلاف کے رہنما کئیر سٹارمر نے صدر بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کا خیرمقدم کیا اور ان کی تقریب حلف برداری کو امید کی فتح اور امریکہ اور دنیا بھر کے لیے خوش امیدی کا حقیقی لمحہ قرار دیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

75