حکومت نے2سال میں5ارب ڈالرزکا بیرونی قرضہ لیا

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 2018 سے 2020 کے دوران بین الاقومی مالیاتی اداروں سے 5 ارب ڈالرز کا قرضہ لیا ہے۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت بین الاقوامی اداروں کے علاوہ قومی مالیاتی اداروں سے بھی قرض لیا ہے۔حکومت نے دو سال کے دوران قومی مالیاتی اداروں سے 4.5 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضہ جات حاصل کیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے70ارب مالیت کے بڑےصحت بارے منصوبے کی منظوری دیدی،اسد عمرپاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے2018 سے2020 تک شیڈیولڈ بینکوں سے 1.8 کھرب اور اسٹیٹ بینک سے 3.6 کھرب روپے قرض لیا ہے۔گزشتہ دو سالوں کے دوران حکومت نے 16.4 ارب ڈالرز کے بیرونی اور 19.9 کھرب روپے کے اندرونی قرضے واپس کیے ہیں۔سینیٹ اجلاس صدر پاکستان کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہے جس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔پاکستان کی معاشی صورت حال پر اسٹیٹ بینک کی سال 2020/21 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ اور2019/20 کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

37