یہ برانڈ کسی کاروباری نیت سے نہیں بلکہ۔۔۔ مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ کیوں لانچ کروایا؟ ویڈیو میں بتاتے ہوئے

image

چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اپنے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کروایا ہے، تاہم اسی حوالے سے طارق جمیل نے ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ برانڈ اس لیے لانچ کیا جا رہا ہے کہ کم از کم میرے مدارس اپنے پاؤں پر کھڑے ہوجائیں اور میرے اس دنیا سے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہے۔

مولانا صاحب نے کہا کہ ''برصغیر میں علماء کا کاروبار کرنا یا تجارت کرنا عیب سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات پتا نہیں یہاں کہاں سے آ گئی ہےحالانکہ امام ابو حنیفہؒ، جن کے فتوے ہم (مسلمان) مانتے ہیں، ان کے زمانے میں اُن سے بڑا کپڑے کا تاجر کوئی نہیں تھا''۔

ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ '' 2000 کے دوران فیصل آباد میں مدرسہ الحسنین کی بنیاد رکھی تھی، اس مدرسے کی 10 شاخیں مختلف شہروں میں قائم کی گئیں۔ یہاں ہمارے شاگرد پڑھا رہے ہیں اور تعلیم عربی میں دی جاتی ہے''۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.