امریکہ میں شہریت حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے اہم خبر

image

امریکا نے گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کے داخلے پر پابندی ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کے داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے، بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسکلڈ ورکرزپرپابندی سےکاروباری شعبے کو نقصان پہنچا ہے تاہم رین گارڈ کے‌ حوالے سے پابندی کا حکم نامہ منسوخ کرتے ہوئے گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کے داخلے پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ٹرمپ نے خاندانوں کوامریکا میں متحد ہونے سے روکا تھا، اسکلڈ ورکرز پر پابندی سےکاروباری شعبےکونقصان پہنچا۔

تاہم دائر کردہ درخواستوں کا انبار لگا ہوا ہے اس لئے معاملے میں تاخیر ہوگی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سہولت کی وجہ سے دہشت گرد امریکا میں داخل ہوتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.