مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے دودھ کی قیمتوں میں تبدیلی، اب کتنی قیمت مقرر ہوئی؟

image

ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے گائے کے دودھ کی قیمت میں کمی کا اعلان، 88 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے گائے کا دودھ کم قیمت پر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے، اعلان کے مطابق اب دودھ کی قیمت 88 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن بڑھنے اور مہنگائی کی ستائی عوام کی کی پریشانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے گائے کا دودھ بھینس کے دودھ کے مقابلے میں کم ریٹ پر بیچنےکا اعلان کیا جبکہ گائے کے دودھ کی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ڈیری فارم ترجمان کے مطابق گائے کی فارمنگ کیلئے کوششیں کرنے والے عرفان آفریدی اور عامر ساکران کی جانب سے گائے کا دودھ آج سے 88.53 روپے فی لیٹر فراہم کرنے کا بیان جاری کیا گیا ہے جبکہ یہ دودھ فی من 3320 روپے دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ عوام الناس کو کم قیمت پر خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم رکھتے ہوئے نیشنل بفیلو ڈے کے موقع پر ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے گائے کے دودھ کی قیمت میں کمی کا بیان جاری کیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.