کیا واقعی میگھن مارکل کے تعلقات پرنس فلپ کے ساتھ بہت اچھے تھے؟

image

حال ہی میں دارِ فانی سے کوچ کرجانے والے برطانوی پرنس فلپ اور بہو میگھن کے تعلقات کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ میگھن اور پرنس فلپ کا آپس میں احترام کا ایک خاص رشتہ تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ میگھن کا ڈیوک آف ایڈنبرا کا ایک خاص رشتہ تھا اور میگھن کو ان سے محبت تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں میگھن کے ایک قریبی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ اس وقت میگھن کی اصل پریشانی ہیری کی مدد کرنا ہے۔

ڈچز آف سسیکس کے دوست نے یہ بھی بتایا ہے کہ ’میگھن کا کہنا ہے کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں ان کی شرکت کرنے یا نہ کرنے سےان کے اور ملکہ کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔‘

میگھن کے دوست کے مطابق میگھن نے یہ بھی کہا کہ ملکہ ان کی اس اہم موقع پر شرکت نہ کرنے کی وجہ سمجھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ وہ اور بچہ دونوں محفوظ رہیں۔

میگھن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہیری کے لیے مناسب وقت ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی اور والد سے اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں۔

میگھن پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے نہیں آئیں کیونکہ وہ حاملہ ہونے کے باعث سفر نہیں کرسکتیں۔

بکنگھم پیلس کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ’میگھن کے ڈاکٹر نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ وہ تقریبا 6 ماہ کی حاملہ ہیں۔‘


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts