وزیراعظم 5:15پر قوم سے خطاب کرینگے

فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان آج 5:15 پر قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وہ ملک کی موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان کی قوم سے خطاب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آج شام سوا 5بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے امن و امان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ پر ہم ساتھ ہیں، کسی ایسے کام میں شامل نہیں جس سےپاکستان کو نقصان پہنچے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج کچھ دیر میں تحریک لبیک والوں سے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

18