میگا منی لانڈرنگ ریفرنس: آصف زرداری، فریال تالپور کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔

سماعت کیلئے نیب کے گرفتار ملزمان کوپیشی کیلئے اڈیالہ جیل سے نہیں لایا جا سکا جس پر جج احتساب عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی ؟ کیا ابھی تک مظاہرین سڑکوں پر ہیں؟ جیل حکام بھی ملزمان کو لیکر عدالت نہیں آئے؟ جس پر وکیل شریک ملزمان نے کہا کہ حالات ابھی ٹھیک نہیں  ہیں۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو ملک کیلئے بہت نقصان دہ ہوگا، اللہ نہ کرے کہ حالات خرابی کی طرف جائے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 6مئی تک ملتوی کر دی۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

31