بابر اعظم ٹی20میں دوسرے نمبر پر آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی20 ریکنگ میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس سے قبل وہ تیسرے نمبر پر تھے۔

وہ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں اور کوہلی کو انہوں نے دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔

بابراعظم 863 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں۔  ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

بابراعظم ٹی20کرکٹ میں تیزترین6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بھی ہیں۔ انہوں نے 165 میچز میں 6 ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 184 میچز کھیل کر 6 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

بابراعظم نے2015 سے اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور تین سال بعد ہی دوسرے نمبر پر آگئے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو نمبر ون پوزیشن تک پہنچنے میں6 سال لگے۔ ویرات کوہلی2008 سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور2013 میں پہلی بار نمبر ون کھلاڑی بنے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

142