سندھ میں کورونا کے 397 مریضوں کی حالت تشویشناک

عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید تین افراد جاں بحق جب کہ 885 متاثر ہو گئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں عالمی وبا سے اب تک 4 ہزار 562 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ مجموعی طور 2 لاکھ 75 ہزار 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 388 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار 8 ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 397 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 47 مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ  ملک بھر میں کورونا صورتحال اچھی نظر نہیں آ رہی  ، پابندیوں پرعمل نہ ہوا تو بڑے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کچھ نئے فیصلے کیے ہیں، جمعہ کو نئی بندشوں کا اعلان کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کورونا پابندیوں پر قوم عمل نہیں کررہی اور انتظامیہ بھی کارروائی نہیں کررہی اور کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں  پر دباوَ ہے، سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ  بڑھ رہا ہے، اسپتالوں  میں آکسیجن فراہم  کرنے کی  صلاحیت 90 فیصد استعمال ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس جس قدر تیزی سے پھیل رہا ہے حکومت کو چند دن بعد مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس کے بعد انہوں نے بتایا کہ عوام احتیاط نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث کیسز میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 

اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی شرح مردان میں 33، پشاور26 اور بہاول پور38 فیصد ہے۔ قوم بھی عمل نہیں کررہی، انتظامیہ بھی کارروائی نہیں کررہی۔

گزشتہ سال قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، اس مرتبہ عمل نہیں ہورہا۔ اسپتالوں میں آکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت 90فیصد استعمال ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا اگر کورونا کی صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو بڑے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے۔ ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے، چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے۔ کچھ نئے فیصلے کیے ہیں، جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا سے148 اموات ہوئیں اور5 ہزار499 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار600تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72ہزار381ہو گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

25