کورونا وائرس کے سبب بھارت کی بگڑتی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ایسے میں ایس او پیز کے خلاف ورزی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں مقامی ایم ایل اے راج کمار روٹ نے نہ صرف شادی کی تقریب کا اہتمام کیا بلکہ تمام ایس او پیز کی دھجیاں بھی بکھیر کر رکھ دیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایم ایل اے کے سسر پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
یاد رہے کہ بھارت میں مسلسل پانچویں روز کورونا سے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،نئی دلی، ممبئی سمیت بھارت کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہے اور دنیا کے دوسرے ممالک بھارت کو آکسیجن خیرات کر رہے ہیں۔