کورونا کے طوفان کے بعد بھارت شدید زلزلے کے جھٹکے سے لرز اٹھا

image

بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریاست آسام میں 6.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی زمین میں گہرائی 17 کلومیٹر اور اس کا مرکز تیز پور کا مغربی علاقہ تھا۔

دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی زمین میں گہرائی 34 کلو میٹر اور اس کا مرکز بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہائی کا ایک گاؤں تھا جبکہ یورپین سسمولوجیکل سینٹر نے آسام میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 بتائی۔

عینی شاہدین کے مطابق ریاست کے شمالی علاقوں میں مسلسل آفٹر شاکس محسوس کیے جا رہے ہیں۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔

آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سنوول کا کہنا ہے کہ ریاست میں بڑا زلزلہ آیا ہے، تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہوں اور تمام افراد سے اپیل ہے کہ الرٹ رہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts