کیا آپ کے ناخن بھی ایسے ہیں۔۔۔ جانیں ناخن کی شکل آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا راز بتاتی ہے؟

image

جس طرح ہماری آنکھیں اور ہمارے بال شخصیت کا مظہر ہوتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں ہمارے ناخن بھی ہماری شخصیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔

جی ہاں آپ کے ناخن کا شیپ اور رنگت بتاتی ہے کہ آپ کس طرح کے انسان ہیں اور کیا خصوصیات رکھتے ہیں، مگر کیسے؟ یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تو چلیں پھر آپ بھی جان لیں کہ آپ کے ناخن آپ کے بارے میں کیا بتاتے ہیں۔

ناخنوں سے شخصیت کی پہچان کیسے کریں؟

چوڑے اور چھوٹے ناخن:

اگر آپ کے ناخن چپٹے اور چوڑے ہیں تو یہ جان لیں کہ آپ ایک پرسکون، کھلے دماغ والے اور متوازن سوچ رکھنے والے انسان ہیں تو دیکھیں کہیں آپ کے ناخن چوڑے اور یہ بات سچ تو نہیں۔

چوڑے اور لمبے ناخن:

بلکل اس ہی طرح جب کے ناخن چوڑے اور لمبے ہوتے ہیں ان لوگوں کو نئے دوست بنانا اور نئے نئے لوگوں سے ملنا پسند ہوتا ہیں پُرسکون شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور مشکل سے مشکل حالات میں بھی پرسکون رہتے ہیں۔

چکور ناخن:

یہ علامت بے صبرے لوگوں کی ہے چکور ناخن والے افراد بے چین اور بے حد کنجوس ہوتے ہیں۔

لمبے اور پتلے ناخن:

ایسے ناخن والے لوگ بہت خوش مزاج اور رومانوی انداز رکھتے ہیں اور سماجی تعلقات بہت زیادہ رکھتے ہیں، انہیں گھر میں رہنے سے زیادہ باہر گھومتے پھرتے رہنا پسند ہوتا ہے۔

چھوٹے چھوٹے ناخن:

جن لوگوں کے ناخن بہت زیادہ چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں وہ بہت جلدی اور آسانی سے پر جوش ہو جاتے ہیں یہ لوگ جذباتی ہوتے ہیں، ساتھ ہی یہ لوگ بہت گہری سوچ بھی رکھتے ہیں۔

گول اور انڈے جیسے ناخن:

اگر آپ کے ناخن گول اور انڈے جیسے ہیں تو آپ بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں اور بہت آسانی سے نئی چیزیں سیکھ لیتے ہیں جبکہ اپنے کام میں بھی ماہر ہوتے ہیں۔

اب آپ بھی اپنے ناخن دیکھ کر بتائیں کہ آپ کا ان میں سے کون سے شیپ کا ناخن ہے اور آپ کی شخصیت ایسی ہے یا نہیں، ابھی ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ کریں اور ہم سے اظہارِ خیال کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.