مسلسل 8 دن سے دلہے کا لباس پہن کر سو رہا ہوں کیونکہ ۔۔ ایک ایسے لڑکے کی کہانی جو شدید کنوارے پن کا شکار ہے

image

پاکستان میں موجود ایک ایسا شدید کنوارا لڑکا سامنے آیا ہے جو دلہا کا لباس اور اپنے بستر پر دلہن کا لہنگا، چوڑیاں، پرس اور دیگر چیزیں رکھ کر سوتا ہے۔

لڑکے کا نام وجاہت ہے جو شدید کنوارے پن کی وجہ سے احتجاجاً دلہا کا لباس پہن کر سوتا ہے، ساتھ میں پاکستان میں موجود تمام کنواروں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ بھی انہیں کی طرح دلہا کا لباس پہن کر سوجایا کریں۔

ڈیلی پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے وجاہت کا کہنا تھا کہ یہ میرا مطالبہ ہے اور یہ خاموش احتجاج ہے ، کنوارے دلہا کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 8 روز سے دلہا کا جوڑا زیب تن کیے ہوئے ہیں، اور بستر پر موجود یہ دلہن کا سامان میری دلہن ہی ہے۔

وجاہت نے بتایا کہ میرا یہ احتجاج گھر والوں سے ہے، اور یہ میری شادی کی عمر ہے مگر گھر والے شادی کی خواہش نہیں بھر رہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے گھر والوں سے لڑ نہیں سکتا مگر میرا یہ مطالبہ ہے کہ جب تک میری حقیقی دلہن نہیں آئے گی میں اسی طرح اپنا احتجاج جاری رکھوں گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.