ہم روزانہ 500 افراد کے لئے اپنی جیب سے کھانا بناتے ہیں اور ۔۔ جانیں ایک ایسے جوڑے کے بارے میں جو کورونا مریضوں کی جان بجانے کے لیے مسلسل ان کی دیکھ بھال کر رہا

image

تمام لوگ جانتے ہیں کہ کس طرح کورونا کی اس تیسری لہر نے دنیا کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ اس وائرس کے شکار بھارت کو لوگ ہو رہے ہیں ۔

ایسے میں جہاں تمام لوگوں کو اپنی جان کی فکر ہے تو وہیں ایک مسلمان جوڑا ایسا بھی ہے جو اپنی فکر چھوڑ کر اسپتالوں میں کورونا کے مریض اور ڈاکٹروں کو مفت معیاری کھانا فراہم کر رہا ہے ۔

سری نگر( مقبوضہ کشمیر ) سے تعلق رکھنے والا جوڑا رئیس احمد اور ندا ان حالات میں کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں ۔

جب سے بھارت میں اس وبا نے دوبارہ سے سر اٹھایا ہے تو لاکھوں کی تعداد میں روز اموات ہو رہی ہیں اور اسی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی اس مہلک وائرس سے نا بچ سکے اور ہر روز اب وہاں بھی ہزاروں کی تعداد میں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔

مزید یہ کہ اس جوڑا نے ابھی پچھلے ہی سال ٹفن آؤ یعنی ٹفن آیا کے نام سے اپنا کاروبار کھول تھا تو کورونا کے باعث انکا کاروبار بھی متاثر ہوا لیکن یہ لو گوں کی مدد کرنے سے پیچھے نہ ہٹے۔

یہ جوڑا اپنے کچن میں اپنے اسٹاف کی مدد سے 500 افراد کیلئے کھانا تیار کرتا ہے جو کہ اسپتالوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی لوگ ان کی مدد کی خاطر انہیں سو، دو سو، تین سو افراد کے کھانے کا آرڈر اور پیسے دیتے ہیں کہ آپ اس کارے خیر میں انکا بھی حصہ شامل کر لیں، لیکن ہم زیادہ تر یہ کام اپنے پیسوں سے ہی کرتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts