عالمی ادارہ صحت نے چین کی ویکسین کے استعمال کو قابل بھروسہ قرار دے دیا

image

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے چینی کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی جوکہ ظاہر ہے کہ چین کے لوگوں ،چینی کمپنی اور چینی حکومت کیلئے فخر کی بات ہے ۔

لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ پوری دنیا میں چینی ویکسین سائنو فارم کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے دی جانے والی منظوری سے پہلے ہی کئی کروڑ لوگوں نے اس کا استعمال کر لیا ہے ۔

مزید یہ کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی منظوری کے بعد سائنو فارم ویکسین کوغریب ممالک کو فراہم کی جانے والی ویکسینز کی فہرست میں بھی شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔

دنیا میں آج تک جتنی بھی وبا ئیں آئیں ہیں ان میں پہلی مرتبہ عالمی ادارہ صحت نے کسی وبا کے خلاف چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت دی ہے اور ڈبلیو ایچ او کی اجازت چینی ویکسین کے محفوظ اور اثر پذیر ہونے کا ثبوت ہے۔

اس کے علاوہ عا لمی ادارہ صحت کے سربراہ مسٹر ٹیڈروس کا کہناتھا کہ منظوری کے بعد ایس ای جی نے سفارش کی تھی کہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کو لوگوں کو سائنو فارم کی دو خوراکیں لگائی جائیں۔

جبکہ اس سے پہلے عالمی ادارہ صحت نے مغربی دواساز کمپنیوں فائزر، ایسٹرا زنیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرینا کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسینز کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts