پہاڑوں کے درمیان بنے شیشے کے پل پر سیاحوں کے ساتھ کون سا خوفناک حادثہ پیش آگیا، جانیں

image

تفصیلات کے مطابق چین میں بنائے گئے مقبول لیکن نہایت خطرناک سیاحتی مقام پر ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والا حادثہ پیش آیا، اونچائی پر بنے شیشے کے پل پر ایک سیاح اس وقت پھنس گیا جب اس کے شیشے اچانک ٹوٹ گئے۔

شمال مشرقی چین کے صوبہ جیلین میں اس جھولتے پل کا شیشے سے بنا فرش اچانک چکنا چور ہوگیا۔ لونگ جیانگ نامی شہر میں 100 میٹر بلندی پر واقع اس پل پر سیاح نیچے کا نظارہ دیکھ رہا تھا جب اچانک تند و تیز ہوا چلنا شروع ہوگئی۔

ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تند و تیز ہوا کے نتیجے میں پل کے متعدد گلاس پینل ٹوٹ گئے اور سیاح درمیان میں پھنس گیا۔ اس سیاح کو فائر فائٹرز، پولیس اور مقامی حکام نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد وہاں سے نکالا۔

چینی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جو پل کی سائیڈ کو پکڑے کھڑا ہے جبکہ اس کے ارگرد شیشے کے پینل ٹوٹ چکے ہیں اور وہاں سے خلا نظر آرہے ہیں۔

حادثے میں نامعلوم سیاح کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

چینی سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس واقعے کو بھیانک خواب قرار دیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ حالیہ برسوں میں متعدد گلاس برج تعمیر ہوئے ہیں اور سیاحوں میں مقبول بھی ہیں، مگر ہم کس طرح ان کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کروا سکتے ہیں؟


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.