نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز (NDMS) نے کراچی پورٹ پر ڈریجنگ آپریشنز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
یہ ڈریجنگ NDMS، نیشنل لاجسٹکس سیل (NLC)، کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے، جبکہ NDMS نے رواں سال مئی میں پورٹ قاسم پر بھی ڈریجنگ کا آغاز کیا تھا۔
کراچی پورٹ پر منصوبے کے آغاز کی مناسبت سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں NDMS اور KPT کے درمیان باضابطہ ڈریجنگ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کے تحت NDMS کراچی ہاربر اپروچ چینل، ٹیپو سلطان چینل اور ساؤتھ وارف بیسن میں ڈریجنگ کے فرائض انجام دے گا۔
اس ڈریجنگ کے ذریعے کراچی پورٹ کی بحری گزرگاہ کی مطلوبہ گہرائی کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے بڑے بحری جہازوں کی کراچی پورٹ تک آسان اور محفوظ رسائی ممکن ہوسکے گی۔