کراچی: کورنگی میں ڈی ایم سی کالج کے قریب فائرنگ، ایجوکیشن سپروائزر جاں بحق

image

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں میمن فاؤنڈیشن کے قریب واقع ڈی ایم سی کالج میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کرکے 55 سالہ ایجوکیشن سپروائزر سید امتیاز حسین ولد سید یحییٰ کو شدید زخمی کردیا۔

متاثرہ شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے خول تحویل میں لے لیے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر ذاتی عناد کا نتیجہ ہے، تاہم اصل وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے ایس ایچ او عوامی کالونی کو تمام زاویوں سے تفتیش مکمل کرنے اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US