ماہِ رمضان اپنے اختتام کو ہے اور عید کی آمد آمد ہے، جہاں عید کی تیاریاں عروج پر ہیں وہیں سعودی عرب میں آج ماہرِ فلکیات نے چاند کے حوالے سے بڑا اعلان بھی کر دیا ہے۔
سعودی گزٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مطابق
شیخ ثقیل الشمری نے اعلان کیا کہ:
"
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اس مرتبہ 30 روزے رکھے جائیں گے اور
عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔
"
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا اور عید کی نماز کھلے برآمدوں اور کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے گی ۔