دو جہاز آپس میں کیسے ٹکرا گئے اور۔۔ اس کے بعد کیا ہوا؟ جانیں

image

تفصیلات کے مطابق ڈینور کے قریب دو چھوٹے ہوائی جہاز فضا میں ٹکرا گئے۔

تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک پرائیویٹ فلائٹ نمبر کے جی 970 سالیدہ ایئرپورٹ سے ڈینور کنٹینیل ایئرپورٹ جا رہی تھی جبکہ پرواز این 416 کے جے نے ڈینور کے کنٹینیل ایئرپورٹ سے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے ٹیک آف کیا تھا۔

یہ چھوٹا طیارہ روٹ سے ہٹ کر قریبی علاقے میں 35 منٹ سے زائد کی پرواز کے بعد چیری کریک اسٹیٹ پارک کے اوپر پہنچا تو لینڈنگ کیلئے آنے والی فلائٹ کے جی 970 سے ٹکرا گیا۔

یہ پانچ سال پرانا چھوٹا طیارہ حادثے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ اور دوسرے جہاز کو جزوی طور پر نقصان پہنچا لیکن لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.