بھارتی پنجابی گلوکار عمران خان گرفتار

بھارتی پنجابی گلوکار عمران خان عرف خان صاحب کو گرفتار کرلیا گیا۔

پنجابی گلوکار عمران خان المعروف خان صاحب کو ان کے تین دوستوں سمیت کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے لیے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گلوکار عمران خان پنجاب کے ضلع کپور تھالا کے علاقے ستنمپورہ میں گزشتہ روز رات کے وقت اپنے دوستوں ہرپریت سنگھ، دلباغ محمد اور اعجاز کے ہمراہ بینڈ باجے کے ساتھ سالگرہ منارہے تھے۔ جب کہ رات کے وقت کورونا کی وجہ سے کرفیو لگاہوا تھا۔ پولیس نے ان تمام لوگوں کوکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

ستنمپورہ کے ایس ایچ او نے گلوکار اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئی پی سی کے سیکشن 188 اور 51 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور تقریبات پر پابندی عائد ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ مئی میں بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو بھی ان کے عملے سمیت کووڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

161