جاپانی کمپنی نے اپنی انتہائی قیمی گاڑی برف خانے میں کس وجہ سے رکھوا دی؟ جانیے حیران کن وجہ

image

جاپانی برانڈ"لیکسس" جو کہ دنیا بھر میں مہنگی مہنگی کاریں بنانے کیلئے مشہور ہے اور انکی زیادہ تر کاریں یورپ اور امریکا میں فروخت ہوتی ہیں، اسی برانڈ نے اپنی نئی " ایل سی کنور ٹیبل" نامی کار کو آزمائش کی غرض سے برف خانے میں رکھوا دیا جہاں کا درجہ حرارت منفی18 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور اس قسم کے برف خانوں میں عموماََ ڈبل ڈیکر بسوں یا پھر فوجی مشینیں آزمائش کی غرض سے رکھی جاتیں ہیں جس کیلئے برف خانے کی انتظامیہ بھاری معاوضہ بھی طلب کرتی ہے۔

اس کار کو 12 گھنٹوں کیلئے برف خانے میں رکھا گیا اور آٹوموبائل انجینئروں کی ٹیم نے کار کے ایک ایک حصے پر گہری نظر رکھی جس کے بعد آٹوموبائل انجینئروں کا کہنا ہے کہ کار کے اندرونی و بیرونی حصوں پر برف جم گئی تھی لیکن یہ کار اپنی آزمائش میں پوری اتری ہے اور انتہائی سرد موسم میں بھی ویسے کی ویسی رہی جیسا کہ اسے 12 گھنٹے پہلے اس برف خانے میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس کار کی قیمت پاکستانی 3 کروڑ روپے بنتی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.