عمارت میں خوفناک آتشزدگی۔۔ 3 بچوں کو عمارت کے تیسرے فلور سے بچانے کی ویڈیو وائرل

image

روس کے شہر کوسٹرووما میں ایک رہائشی عمارت کےتیسرے فلور پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بلڈنگ کے تیسرے فلور پر موجود گھر میں 3 بچے آگ لگنے کی وجہ سے پھنس گئے اور یہ بچے گھر کی کھڑی سے مدد کیلئے لوگوں کو پکار رہے تھے جس پر دیگر قریبی رہائشی بلڈنگز کے 3 افراد بھاگتے ہوئے آئے ۔

اور مذکورہ بلڈنگ پر لگے ایک پائپ کی مدد سے بلڈنگ کے تیسرے فلور کی کھڑ کی تک پہنچ گئے اور تینوں افراد نے اپنے ہاتھوں کی ایک زنجیر بنا لی اور ایک ہاتھ سے یہ تینوں افراد پائپ کو تھامے ہوئے تھے اور تیسرے فلور پر موجود ایک شخص ایک بچے کو اتار کر دوسرے شخص کو پکڑاتا اور تیسرا شخص پھر اسے با حفاظت نیچے کھڑی خاتون کے حوالے کر دیتا اور اسی طرح باقی 2 بچوں کو بھی بلڈنگ سے با حفاظت نیچے اتار لیا گیا۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں تینوں لڑکوں کی بہادر ی اور ہمت کی لوگ داد دے رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے تو انہیں ہیرو قرار دے دیا اور ایک صارف نے تو حیرت کا اظہار کیا کہ جس پائپ پر یہ لوگ چڑھ گئے ہیں یہ اتنا مضبوط کیسے ہے اور یہ آسانی سے ٹوٹ سکتا تھا اور ان افراد کی جان بھی جا سکتی تھی۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو قریبی رہائشی بلڈنگ میں موجود افراد نے اپنے گھر کی کھڑکی سے بنائی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.