جنیوا: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری اور پاکستانی برادری کا بڑا احتجاجی مظاہرہ

image

جنیوا میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کے مسائل کے خلاف عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرے میں شرکت کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس سے انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے صدر زاہد اقبال ہاشمی کی قیادت میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک بڑا قافلہ خصوصی بسوں کے ذریعے جنیوا پہنچا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر سے متعلق پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں۔

اس مظاہرے کا بنیادی مقصد اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جانب مبذول کرانا ہے۔

مظاہرے میں یورپ کے مختلف ممالک سے بھی کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک ہیں۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے رہنماؤں کے مطابق یہ احتجاج عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ اجاگر کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔

مظاہرین اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US