مشی گن میں امریکی ایف 16 طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

image

امریکی ریاست مشی گن میں تربیتی مشن کے دوران ایف 16 جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پائلٹ ایف 16 طیارے پر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ دورانِ پرواز طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ پائلٹ نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے طیارے سے ایجیکٹ کیا اور بحفاظت زمین پر اتر گیا۔

حکام کے مطابق پائلٹ کی حالت بہتر ہے اور اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے کو ہونے والے نقصان اور واقعے کی وجوہات کے بارے میں تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US