سپریم کورٹ میں ترقی سےمتعلق اسٹیل مل ملازمین کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے ترقی سے متعلق اسٹیل مل ملازمین  کی اپیل مسترد کردی ہے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسٹیل مل ملازمین کی ترقی سے متعلق درخواست  کی سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ پاکستان اسٹیل مل 2015 سے بند پڑی ہے اس لئے ملازمین کو کس بات پر ترقی دی جائے۔یہاں کے ملازمین کوبیٹھے بیٹھے تنخواہیں مل رہی تھیں اور اسٹیل مل چلانے کے لیے پیسے تک نہیں ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لگتا ہے کہ یہ ملازمین نوکریاں بھی کہیں اور کرتے ہوں گے۔ ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسٹیل مل کا آپریشنل بند ہے مگر سروس فراہم کر رہے تھے۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اسٹیل مل بند ہوگئی تب آپ لوگ کون سی سروس دے رہے تھے

ملازمین نے موقف اختیار کیا کہ سال 2011 سے ترقی درکار ہے اور ہائی کورٹ نے بھی ترقی کے لیے درخواست مسترد کردی ہے۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کوئی خامی نہیں ہے۔

حکومت نے جون 2020ء میں پاکستان اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 9 ہزار 350 ملازمین کو ایک ماہ کا نوٹس جاری کرکے فارغ کرنے کی منظوری دی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

121