دس بچوں کو ساتھ جنم دینے والی عورت کو جب گرفتار کیا گیا تو پتہ چلا کہ ۔۔ نئے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

image

گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی خبر نے سب کے ہوش اڑادیے تھے جب ان کے حوالے سے معلوم ہوا کہ انہوں نے دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے لیکن اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والی مذکورہ خاتون کا 10 جڑواں بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے پر خاتون کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

37 سالہ افریقی خاتون ستھول گوسیامی نے چند روز پہلے دس جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعویٰ ظاہر کیا تھا کہ اس نے سات بیٹوں اورتین بیٹیوں پر مشتمل ٹوٹل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جھوٹا دعویٰ ظاہر کرنے والی خاتون حاملہ تھی ہی نہیں اور انہیں چند ہفتے پہلے نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال لایا گیا تھا، مقامی ذرائع کے مطابق کہ خاتون کو فراڈ کرنے جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس واقعے میں مزید پیش رفت سامنے آئی کہ مذکورہ خاتون ستھول گوسیامی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے رشتہ دار کے گھر پناہ لی ہوئی تھی، تاہم پولیس نے تفتیش کر کے خاتون کو وہاں سے گرفتار کیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.