لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد ازاں اعترافِ جرم کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران ڈی ایس پی عثمان حیدر نے جرم کا اعتراف کیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کی لاش کاہنہ جبکہ بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔