یہاں زندگی گزارنا بہت آسان ہے کیونکہ ۔۔ دنیا کے 10 سستے ترین شہروں میں کراچی کا کون سا نمبر ہے؟

image

دنیا کے بڑے بڑے شہروں کی زندگی ، یہاں کے کاروبار، روزگار اور مالی وسائل پر نظر رکھنے والے برطانوی مالی جریدے " دی اکنامسٹ" نے ہمیشہ کی طرح دنیا کے 10 سستے ترین اور مہنگے ترین شہروں کی تفصیل جاری کی ہے اور اس میں پاکستان کے دو شہر کراچی اور اسلام آباد کا نام بھی شامل ہے جنہیں دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے اور سستے ترین شہروں میں کراچی نویں اور اسلام آباد گیارہویں نمبر پر ہے۔

سستے ترین ممالک کی فہرست میں پہلا نمبر پرکرغزستان کا شہر بشکیک ہےاور دوسرے نمبر پر زیمبیا کا شہر لوساکا جبکہ تیسرے نمبر پر جارجیا کا شہر تلبیسی موجود ہے۔ اسی طرح جریدے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سستے ترین شہروں میں سے 5 کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر تیونس، پانچواں براسیلیا، چھٹا ونڈہوئک ساتواں تاشکنت جب کہ آٹھواں گیبرونے ہے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ میں پاکستان کے دو شہروں کا بھی زکر کیا گیا ہے اور اس رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 سستے ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر اور اسلام آباد گیارہویں نمبر پر موجود ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.