اچھے دن آنے والے ہیں اور اب میں آسمان پر جاؤں گی ۔۔ خطرناک سیلفی لیتے ہوئے جان سے ہاتھ دھونے والی لڑکی کون ہے؟

image

کچھ لوگوں کو گھومنے پھرنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور اسی لئے وہ آگے بڑھنے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دنیا دیکھی ہوتی ہے لیکن دنیا دیکھنے کے شوق میں خطرناک جگہوں پر سیلفی لینا ایک زیڈوانچر ضرور ہے البتہ اس شوق کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی جان بھی چلی جاتی ہے۔

بالکل ایسا ہی واقعہ 2 روز قبل 32 سالہ امریکی ماڈل سوفیا چیونگ کی ہانگ کانگ میں پیش آیا جہاں وہ ہا پاک لائی پارک میں میں اپنے دوستوں کے ساتھ پیدل چل رہی تھی کہ ٹسنگ دائی اسٹریم جھرنے کے کنارے سیلفی لینے لگی اور اور اسی دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور پانچ میٹر نیچے پول میں گر گئیں۔ جس کے بعد ان کے دوست انہیں اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچنے سے قبل ہی وہ راستے میں اپنی جان کی بازی ہار گئی۔

سوفیا دنیا بھر میں خطرناک تصویریں لینے کیلئے مشہور تھیں وہ سیلفی کیلئے کسی بھی حد کا خطرہ مول لیتی تھیں، مگر اس مرتبہ وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ انہوں نے اپنی آخری انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ اچھے دن آرہے ہیں ، جن کو ہفتہ اور اتوار کہا جاتا ہے اور ان دنوں میں آسمانوں کی بلندیوں پر جاؤں گی۔''

البتہ وہ اب اس دنیا سے ہی رخصت ہوگئی ہیں، کیپمنگ اور ہائیکنگ کے شعبے سے وابستہ لوگوں میں سوفیا اپنا ایک الگ نام بنا کر گئی ہیں، ان کی موت پر سیاح بھی غمزدہ ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.