شادی بیاہ کا موقع ہو اور بچے شرارت نہ کریں یہ تو ممکن نہیں اور کچھ اس ہی طرح کی شرارت بچوں نے بارات کے وقت بھارت کے شہر راجھستان کے شہر اجمیر کے نزدیک رام پورہ گاؤں میں گھوڑا بچوں کی شرارت سے تنگ آکر دولہے کو لے کر بھاگ گیا۔
عین بارات کے وقت جب دولہا گھوڑے پر بیٹھا تو بچے اس وقت سے ہی شرارت کرنا شروع ہو گئے مگر اسی وقت کسی شرارتی بچے نے گھوڑے کے نزدیک پٹاخہ پھوڑ دیا جس سے گھوڑا بدک گیا اور دولہا کو لے کر مسلسل بھاگتا رہا ، یہ منظر دیکھ کر بارات میں شامل باراتیوں نے بھی اس گھوڑے کا پیچھاکیا۔
اور بل آخر 4 کلومیٹر کی مسافت کے بعد گھڑے کو پکڑ لیا ۔ واضح رہے کہ اس وقعہ میں دولہا محفوظ رہا اور اسے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔