شاپنگ ٹرالی کے نیچے یہ والی جگہ کیوں ہوتی ہے؟ جانیئے جس کے بعد آپ کی شاپنگ ہو جائے گی بے حد آسان

image

روزانہ کی بنیاد پر یا پھر کبھی کبھی ہم کچھ ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں جن میں ہماری سہولت کے لئے کئی آپشن موجود ہوتی ہیں اور ہمیں ان کا علم بھی نہیں ہوتا، آج ہم ایسی ہی چیزوں پر بات کریں گے اور آپ کو بتائیں گے اس میں چُھپے چند خفیہ راز۔

تو دوستوں ہم جب بھی گھر کا راشن وغیرہ لینے کسی سُپر مارٹ یا پھر شاپنگ کے لئے کسی مال جاتے ہیں تو ہم وہاں شاپنگ ٹرالی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی ان شاپنگ ٹرالی پر غور کیا ہے کہ اس میں ہماری سہولت کے لئے سامان کو رکھنے کے لئے کتنے طریقے دیئے ہوئے ہیں۔

اگر آپ نے اس پر کبھی غور نہیں کیا تو کوئی بات نہیں اب ہم آپ کو بتائیں گے شاپنگ ٹرالی کے چند خفیہ راز تو آیئے شروع کرتے ہیں۔

ٹرالی کے پیچھے کی جانب موجود لوپ

شاپنگ ٹرالی میں جہاں ہینڈل ہوتا ہے اور اسے پکڑ کر چلایا جاتا ہے بلکل اس کی نیچے ایک لوپ دیا گیا ہوتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں یہ لوپ خاص طور پر کس لئے دیا گیا ہے؟ نہیں تو آیئے ہم بتاتے ہیں۔

دراصل یہ لوپ خواتین کو اپنا ہینڈ بیگ بحفاظت ٹانگنے اور مرد حضرات کو اپنا کوٹ یا پھر جیکٹ کو ٹانگنے کے لئے دیا گیا ہے تاکہ اس میں موجود قیمتی سامان بھی محفوظ رہے اور آپ کو اپنی ان چیزوں کو ٹرالی کے اندر رکھنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

ٹرالی میں موجود نیچے والا حصہ

آپ نے دیکھا ہوگا کہ مارٹ میں جو بھی ٹرالی ہو اس کے نیچے بھی ایک حصہ ہوتا ہے جو چپٹا اور سیدھا جب کہ اس میں 2 ہُک دیئے ہوئے ہوتے ہیں، یہ جگہ اس لیے ہوتی ہے تاکہ اگر اوپر والی ٹرالی کی جگہ سامان سے بھر جائے تو اس نیچے والی جگہ پر ہاتھ والی باسکٹ اٹیچ کر لی جائے اور سامان ٹرالی کے نیچے حصے میں آ سکے۔

ٹرالی کی سائیڈز میں موجود لوپس

ہر ٹرالی کے سائیڈ میں چند لوپس بنے ہوتے ہیں جن کے استعمال سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں اور وہ صرف ٹرالی کے اندر سامان بھر لیتے ہیں مگر ان لوپس کا استعمال نہیں کرتے، یہ لوپس اس لئے ہوتے ہیں کہ اگر ٹرالی سامان سے بھر جائے تو تھیلیوں کو ان لوپس میں ٹانگ لیا جائے۔

تو کیسی لگی آپ کو ہماری یہ معلومات اپنے خیالات سے ہمیں ضرور آگاہ کریں ہماری ویب کے فیس بک پیج کو لائیک کریں اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو اس بارے میں اور کیا کیا معلومات ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.