آپ کی لگائی ہوئی ویکسین کا اثر کتنے مہینے بعد ختم ہو جائے گا؟ جانیں حقیقت

image

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے زہنوں میں کورونا وائرس کی ویکسین سے نئے نئے خیالات ابھر رہے ہیں۔دنیا بھر میں فائزر ویکسین کو اس وبا کیخلاف مؤثر ترین ویکسین سمجھا جا تا ہے ۔ تاہم کورونا وائرس کی ویکسین کتنے عرصے تک اس وائرس سے تحفط فراہم کر سکتی ہے؟ اس کے بارے میں کہا کچھ نہیں سکتا ۔لیکن اب بائیو این ٹیک اور فائزر نے ویکسین کی افادینت کے دورانیے کے حوالے سے ایک نئی تحقیق کی ہے۔

ویکسین کے استعمال کے 6 ماہ بعد اس بیماری کی سنگین شدت اور اسپتال میں داخلے ہونے کی تو نوبت نہیں آتی مگر 6 ماہ بعد ویکسین کی افادیت بہت کم ہو جاتی ہے۔

کمپنیوں کی جانب سے اس تحقیق کا ڈیٹا پرنٹ سروار پر جاری کیا گیا ہے جس سے ویکسین کی افادیت میں بتدریج کمی کا واضح عندیہ ملتا ہے ۔ اس تحقیق کیلئے فائزر ویکسین لگوانے والے 45 ہزار افراد کی خدمات حاصل کی گئیں۔

اور یہ دریافت کیا گیا کہ 2 خوراکوں کے بعد بتدریج 2 ماہ تک لوگوں کورونا وائرس کیخلاف 96 فیصد تک تحفظ ملا ، اس کے بعد ہر 2 ماہ میں ویکسین کی افادیت میں کمی آتی رہی اور بتدریج 6 ماہ بعد ویکسین کی افادیت گھٹ کر 84 فیصد تک آ گئی۔

اس کے علاوہ اگر ویکسین کی مجموعی افادیت میں ہر 2 ماہ بعد 6 فیصد کمی آتی ہے تو ویکسینیشن کے 18 ماہ بعد افادیت 50 فیصد سے نیچے جاسکتی ہے تاہم ویکسینیشن کے 6 ماہ بعد سنگین علامات جیسے خون میں آکسیجن کی کمی یا ہسپتال میں داخلے کے خلاف ویکسین کی افادیت 97 فیصد رہی۔

مذکورہ تحقیق کے نتائج کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے ساتھ جاری کیے گئے تھے اور ڈیٹا کو جلد کسی طبی جریدے میں اشاعت کے لیے جمع کرایا جائے گا۔ تحقیق میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 11 جبکہ 65 سے 85 سال کی عمر کے 12 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ویکسین استعمال کرنے والے ان افراد پر کمپنی کی جانب سے تحقیق کو مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ آنے والے عرصے میں ویکسین کی افادیت کی شرح کی زیادہ وضاحت کی جا سکے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.