تیسرا ٹی20: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: آئی سی سی/ٹویٹر

سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

بارش کے باعث ٹاس آدھا گھنٹہ تاخیر سے ہوا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم میں آندرے رسل کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ایون لیویز کو آرام دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ باولر شاھین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا ہے۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7رنز سے شکست دی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

182