عوام کے لیے بری خبر ۔۔ ملک بھر میں پیٹرول نایاب، جانیے پیٹرول کا ذخیرہ کتنا کم ہوگیا؟

image

پاکستان میں پیٹرول کا ذخیرہ تشویشناک حد تک کم ہوچکا ہے جس کی بنیادی وجہ وزارت توانائی اور بحری امور آپریشنل کی نااہلی ہے۔

پاکستان میں پیٹرول کی اوسط کھپت کو دیکھتے ہوۓ پیٹرول کا مجموعی ذخیرہ 8 روز کیلئے کیا جاتا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق، 2 اگست کی شام کو پیٹرول کے ذخیرے میں کمی واقع ہوئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کہ ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، کراچی سے ملک کے دوسرے حصوں تک رسائی ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی جس سے 4 سے 5 روز کیلئے پیٹرول کا ذخیرہ ممکن بنایا جاسکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، سندھ سے 50 ہزار ٹن سے زائد کا پیٹرول ملک کے ان علاقوں میں منتقل کیا جائے گا جہاں 2 سے 3 روز کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔

تاہم سندھ سے پیٹرول کی منتقلی کی وجہ سے پیر سے سندھ کا ذخیرہ 30 دن کے بجائے 22 دن تک رہ جائے گا۔

یاد رہے کہ، جون 2020 میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ملک میں معطل ہوگئی تھی جس کی وجوہات جاننے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے متعدد کمیٹیاں اور کمیشن بنائے تھے۔ جس کے نتیجے میں اس وقت کہ وزیراعظم کہ معاون خصوصی اور دیگر اعلیٰ حکام کو اپنے عہدوں سے فارغ ہونا پڑا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.