یہ صفائی بھی کرتا ہے اور پالش بھی... پرانے ٹوتھ برش کے کچھ ایسے استعمال جو ہر کوئی نہیں جانتا

image

ٹوتھ برش کو زیادہ سے زیادہ تین مہینے استعمال کرنا چاہیے۔ لیکن پرانے ٹوتھ برشز کو پھینکنے کے بجائے ان سے بہت سے کام لیے جاسکتے ہیں جو ہم آپ کا اس آرٹیکل میں بتائیں گے

صفائی

اپنے چھوٹے سائز کی وجہ سے ٹوتھ برش ایسی چیزوں کو صاف کرسکتا ہے جہاں ہاتھ یا کوئی دوسری چیز نہیں پہنچتی۔ جیسے بیسن کا نل۔ دروازے کے کنڈے اور باورچی خانے میں فوڈ پروسیسر کی مشین۔

پالش

اگرچہ جوتوں کی پالش کے لئے الگ سے برشز ہوتے ہیں لیکن ٹوٹ برش سے پالش کرنے سے جوتے کے کناروں پر بھی اچھی طرح پالش کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ یہ نازک اور ڈیزائن والے فرنیچر پالش کرنے کے لئے بہترین ہیں

< کی بورڈ اور کمپیوٹر/h1>

کمپیوٹر اور خاص طور پر کی بورڈ کے درمیان صفائی کرنا بہت مشکل ہے۔ ان کے لیے بھی پرانا ٹوٹھ برش کام آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھڑکیوں کے فریم بھی اس سے چمکائے جاسکتے ہیں

ڈریسنگ ٹیبل

ایک پرانا ٹوٹھ برش ڈریسنگ ٹیبل کی دراز میں رکھ دیں۔ یہ وقت ضرورت آپ کے بہت کام آئے گا۔ آئی برو برش سے لے کر جیولری کی صفائی یا پالش کے لیے اس کو استعمال کرسکتے ہیں

گملوں پر پینٹ کریں

اگر آپ گملوں کو پینٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کے لیے بھی یہ برشز کار آمد ہیں اس کے علاوہ گھر میں بچے ہوں تو پینٹنگ کے لیے انھیں بھی یہ برش دیے جاسکتے ہیں

کپڑوں کے داغ

کپڑوں پر ایسا کوئی داغ آجائے جو نہ نکل رہا ہو تو اس کو ہلکے ہاتھوں سے پرانے برش سے صاف کریں


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.