کراچی:محرم الحرام سےقبل جلوس کے رستوں کی صفائی،جراثیم کش اسپرے

محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر کراچی میں بلدیاتی اداروں کی جانب سے جلوس کے ممکنہ روٹس اور گزر گاہوں کی صفائی اور بحالی کا کام تیز کردیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے کرونا و دیگر مضر صحت جراثیموں سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کی ہدایت پر محرم الحرام سے قبل بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں تیزی کردی گئی ہے۔ سڑکوں کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی سمیت دیگر بلدیاتی خدمات سر انجام دی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت بلدیہ شرقی کے افسران امام بارگاہوں و جلوس کے راستوں و گرد و نواح کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جب کہ موجودہ عالمی وبا کے تناظر میں کرونا و دیگر مضر صحت جراثیموں سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے۔

سپریٹنڈنگ انجینیرز سید اظہر حسین شاہ، مبین شیخ، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن، امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی محرم الحرام سے قبل سڑکوں کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کام کے ساتھ نالہ صفائی کے کام سر انجام دئیے جارہے ہیں۔ مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والی انجمنوں، تنظیموں سمیت جلوس کے منتظمین کی آراء اور شکایات کو دور کرنے کو اہمیت دی جارہی ہے۔

مرکزی جلوس کے روٹس اور نشترپارک میں خصوصی طور پر بلدیاتی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر عزاداران کی سہولت کیلئے خاص اقدامات زیر غور ہیں تاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے علاقوں کے دورے کیے گئے۔ متعلقہ اداروں سے شہری وبلدیاتی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی بھی فرائض انجام دینے میں مشغول ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

93